PUBLIC SERVICE COMMISSION & OTHER TESTS INFORMATION IN PAKISTAN

PPSC, SPSC, BPSC, KPKPSC, AJKPSC, FPSC, NTS, ENTRY TESTS, EXAM HELP

Lecturer Professor Jobs Help 2016-17 CTI Jos Help 2016-17 AEO Jobs In Punjab SchoolsHelp Educator Jobs Help 2016-17 Headmaster Headmistress Jobs Help 2016
ADVERTISEMENT

LOW PRICE CHINESE CARS IN PAKISTAN, FACTORY PRICE 300,000 TO 500,000, COMPLETE INFORMATION

پاکستان میں کم قیمت چینی الیکٹرک گاڑی متعارف

LOW PRICE CARS IN PAKISTAN

چینی کمپنی نے کراچی میں منعقدہ پاکستان آٹو شو 2017 کے پلیٹ فارم سے کم قیمت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرادیں، جدید اور دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل الیکٹرک کاروں کی فیکٹری پرائس 3ہزار سے 5 ہزارڈالر ہے۔

کمپنی کی جانب سے 3 دروازوں اور 4سیٹوں والی بائی منی ای وی کار کے 3ماڈلز آئندہ سال پاکستان میں فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے جن میں اکانومی، کمفرٹ ایبل اور لگژری ماڈلز شامل ہیں، اکانومی کی قیمت 3ہزار ڈالر، کمفرٹ ایبل کی قیمت 4 ہزار ڈالر جبکہ لگژری ماڈل کی فیکٹری پرائس 5ہزارڈالر بتائی جاتی ہے۔

ایکسپو سینٹر میں شرکت کرنے والی چینی کمپنی کے نمائندوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ان کی کمپنی چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے جو یومیہ 1ہزار گاڑیاں تیار کرتی ہے، الیکٹرک کاروں کی فی کلو میٹر مسافت کی لاگت 1روپے سے بھی کم ہوگی، گاڑی کو گھریلو برقی نظام (220واٹ) سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

کمپنی کے نمائندوں کے مطابق الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں فروخت کے لیے پارٹنرز اور ڈیلرز تلاش کررہے ہیں، کمپنی آئندہ سال تک گاڑیاں پاکستان میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، چینی کمپنی پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کریگی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کی مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی کیلیے بھی بعد از فروخت سروس نیٹ ورک قائم کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ برقی گاڑیوں میں پاور ونڈو، المونیم الائے رم، ڈسک بریک، سینٹرل لاکنگ سسٹم، ریموٹ کیز، ایئرکولر(آپشنل) ایئر ہیٹرسمیت ریڈیو، یو ایس بی، اے یو ایکس، عقبی کیمرہ ڈسپلے، ویڈیو اور اسپیکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

INFORMATION TAKEN FROM: EXPRESS NEWS ONLINE

LINK: https://www.express.pk/story/755067/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PUBLIC SERVICE COMMISSION & OTHER TESTS INFORMATION IN PAKISTAN © 2016